the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد ۔ 15؍ڈسمبر ( راست )حضرت درویش معین الدین قادری قبلہ ؒ کا عرس درگاہ شریف بالاپور میں 16 صفر 20 دسمبر جمعہ کو مقرر ہے۔ بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف‘ بعد مغرب مواعظ حسنہ اور بعد ازاں صندل مالی و چادر گل برمزار حضرت ممدوح ؒ مقرر ہے۔ بعد عشاء محفل سماع ہوگی۔ مراسم عرس مولانا داکٹڑ سید شاہ عبدالقادر محی الدین الحسینی قادری جانشین و سجادہ نشین حضرت ممدوحؒ انجام دیں گے۔
عرس حضرت میر واصف علیؒ
حیدرآباد۔ 15۔ دسمبر (راست) عرس شریف حضرت میر واصف علی المعروف حضرت سید معین اللہ شاہ قادریؒ 19 دسمبر جمعرات کو زیر سرپرستی حضرت محمد اللہ شاہ قادری المعروف سرخیل آغا سجادہ نشین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ قادریؒ مقرر ہے۔ مراسم عرس حضرت سید غازی الدین احمد پاشاہ قادری جانشین انجام دیں گے۔ پروگرام کے مطابق 19 دسمبر کو گلستان معین روبرو حنا کیفے کمہار واڑی بخشی گنج



میں بعد ظہر مجلس قصیدہ بردہ شریف‘ تلاوت کلام پاک‘ بعد عصر غسل شریف‘ صندل مالی درگاہ شریف واقع احاطہ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ قادریؒ شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے۔ بعد عشا ء محفل سماع گلستان معین بخشی گنج میں مقرر ہے۔

عرسحضرت سید عبدالکریم شاہ چشتی مرزائیؒ
تانڈور ۔ 15؍ڈسمبر ( راست )تانڈور میں حضرت سید عبدالکریم شاہ چشتی مرزائیؒ کے سالانہ عرس تقاریب کا پیر 16 دسمبر کو آغاز ہو گا۔ جلوس صندل متولی کے مکان سے برآمد ہو کر بعد مغرب درگاہ شریف پہنچے گا۔ مولانا سید عبدالغنی متولی وسجادہ نشین مراسم صندل انجام دیں گے۔ منگل 17 دسمبر کو چراغاں ہوں گے بعد ازاں محفل سماع منعقد ہوگی۔ چہارشنبہ 18 دسمبر کو بعد نماز فجر ختم قرآن مقرر ہے۔ تبرکات کی تقسیم کے ساتھ عرس تقاریب کا اختتام عمل میں آئے گا۔ جناب سید غفور پاشاہ معتمد درگاہ کمیٹی نے شرکت کی خواہش کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.